فائل فوٹو
اُمور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن کی بحالی، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انتظامی امور میں بہتری کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔
آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن، ترقی، خوشحالی اور اچھے نظم و نسق کے حق دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عوامی مفادات کے برعکس سیاست کی، انہیں اب اپنی کارکردگی اور صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کا جواب دینا ہوگا۔