Monday, 12 October 2026, 01:25:36 am
 
وزیراعظم شہباز شریف نے طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کا نوٹس لے لیا
October 10, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کا نوٹس لیا ہے۔

وزیراعظم نے نوجوان طالبہ کی خودکشی کو انتہائی افسوس ناک واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو مرحومہ کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔