وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عمرہ ادا کرنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے خیبرپختونخوا کی حکومت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔