Saturday, 12 October 2024, 08:21:46 am
 
صدر مملکت کا علاقائی ممالک کے درمیان روابط کو فروغ دینے پر زور
October 11, 2024

صدرآصف علی زرداری نے علاقائی ممالک کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعاون مستحکم کرنے کے لئے  روابط کے فروغ پر توجہ دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ''ادوار اور تہذیبوں کا باہمی تعلق، امن اور ترقی کی بنیاد'' کے موضوع پر ایک بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ عالمی فورم ترکمانستان کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفیMagtymguly Faragi کے300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہورہا ہے۔

صدر نے کہا کہ ترکمانستان اور پاکستان باہمی احترام، مشترکہ مذہب اور بہتر اورپر امن مستقبل کے تصور پر استوار بھائی چارے کے گہرے اور مضبوط بندھن میں منسلک ہیں۔

صدر نے ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم، امن اور مکالمے کوفروغ دینے کے لئے پروقار تقریب کے انعقاد پر ترکمانستان کی حکومت اور برادر عوام کی تعریف کی۔