Monday, 13 July 2026, 02:28:16 am
 
پاکستان اور مالدیپ کا تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پراتفاق
July 11, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیرخارجہ ڈاکٹر Iruthisham Adam سے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوستی کے دیرینہ بندھن اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مالدیپ کی وزیرخارجہ نے ایران امریکہ تنازع میں ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔