حکومت نے آج سے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تیرہ روپے اٹھارہ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تیرہ روپے اسی پیسے فی لیٹر اضافے کے بعداس کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔