Monday, 13 July 2026, 02:29:36 am
 
اویس لغاری کا ملک کی بڑھتی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مضبوط توانائی ایکو سسٹم پر زور
July 11, 2026

فائل فوٹو

وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک مضبوط توانائی ایکو سسٹم کے قیام پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں توانائی کے شعبے سے متعلق ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کی مناسب فراہمی یقینی بنانا اقتصادی اور صنعتی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا توانائی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنانے کے لیے طویل مدتی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔

سردار اویس احمد لغاری نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں جدت سرمایہ کاری اور تعاون کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک موثر پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔