اردو کے نامور شاعر اور سفرنامہ نگار ابن انشا کی 48ویں برسی آج منائی گئی۔
ابنِ انشا کا اصل نام شیر محمد خان تھا اور وہ 1927 میں برطانوی پنجاب کے ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے، بعد میں وہ پاکستان منتقل ہوگئے۔
ابنِ انشا کی شاعری سادہ مگر پراثر اور گہری تھی۔ ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ان کی مزاحیہ شاعری اور کالم ہیں۔
ان کی مزاحیہ تصانیف میں ''خمار گندم'' اور ''اردو کی آخری کتاب'' شامل ہیں۔
ابن انشاء کو انیس سو اٹھہتر میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ انیس سو اٹھہتر میں آج کے روز انتقال کرگئے اور کراچی میں آسودہ خاک ہیں۔