پاکستان کا یوکرین میں تنازع کے فوری خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید
حیدر شاہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تنازع کو مزید پھیلانے سے گریز کریں، کشیدگی میں کمی اور لڑائی جلد ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا دوبارہ آغازکریں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پائیدار اور پُرامن حل کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔