Tuesday, 10 November 2026, 09:13:16 pm
 
محسن نقوی کی اسلام آباد کے زیرتعمیر ہوٹلوں کی جلد تکمیل کی ہدایت
November 10, 2026

(File Photo)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے قبل اسلام آباد کے تمام زیرتعمیر ہوٹلوں کی جلد تکمیل کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں ایس سی او سمٹ سے قبل اسلام آباد کے ہاسپٹیلٹی سیکٹر کو بہتر بنانے کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہوٹل مالکان سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل فوری حل کریں اور اسلام آباد کے موجودہ ہوٹلوں کی تزئین و آرائش اور معیار میں بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔

اجلاس میں "ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو" کو بین الاقوامی معیار کے ہوٹل میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر "ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو" سے ملحقہ عمارت میں بین الاقوامی معیار کا ایک مال تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہاسپٹیلٹی سیکٹر کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متعلقہ تربیتی اداروں کے تعاون سے خصوصی کورسز شروع کئے جائیں۔