Tuesday, 10 November 2026, 09:13:08 pm
 
وزیراعظم کوپ-31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہوگئے
November 10, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ کے شہر انطالیہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی اکتیسویں کانفرنس آف دی پارٹیز کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کل سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

وہ شفاف اور زیادہ مستحکم معیشت کی جانب منتقلی کے سلسلے میں شمسی توانائی کے تیزی سے فروغ اور قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافے کیلئے پاکستان کے اقدامات، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور بروقت انتباہی نظام مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر کوپ31 کے صدر کی جانب سے بلائے گئے اعلی سطح کے گول میز اجلاس میں بھی شرکت اور ترکیہ کی قیادت سمیت کئی دیگر عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔