Tuesday, 10 November 2026, 09:13:09 pm
 
عبدالعلیم خان کا عالمی سپلائی چینز سے کاربن اخراج کم کرنے کے عزم کا اعادہ
November 10, 2026

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے عالمی سپلائی چینز سے کاربن کا اخراج کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے لاجسٹکس بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات انطالیہ میں کوپ تھرٹی ون (COP31) کے دوران گلوبل گرین فریٹ کوریڈورز انیشی ایٹو سے متعلق اعلیٰ سطح کے وزارتی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مال برداری عالمی تجارت کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، تاہم یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں تیزی سے اضافے کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی گرین فریٹ کوریڈورز اقدام کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ پائیدار لاجسٹکس ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔