جنوبی ایشیائی امور کے لیے امریکہ کی سابق اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ رابن رافیل نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں فریقین نے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امور پر مکالمے کی حوصلہ افزائی کے لیے دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کے درمیان قریبی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔