(File Photo)
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نئے کاروبار اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت کو ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت انفرادی قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد پچھتر لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے دو سو بانوے ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ملک بھر میں سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ یہ قرضے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں تک بھی پہنچ سکیں۔