Tuesday, 10 November 2026, 09:13:12 pm
 
احسن اقبال کا یونیورسٹیوں اور صنعتوں کے درمیان اشتراکِ عمل مضبوط بنانے پر زور
November 10, 2026

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے یونیورسٹیوں اور صنعتوں کے درمیان مضبوط اشتراکِ عمل اور خواتین انجینئرز کو بھرپور مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرنگ کے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کریں۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے انہیں GEN 47 2.0 قرار دیا، جو ایسی نسل ہے جسے دو ہزار سینتالیس میں پاکستان کے قیام کی صد سالہ تقریبات تک ملک کو ایک کامیاب ملک بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

احسن اقبال نے معرکۂ ترقی کے مشن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مسابقتی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے حل تیار کرنے، انہیں بنانے اور برآمد کرنے کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔