پاکستان اور ترکیہ نے لائیواسٹاک کے شعبے بالخصوص منہ کُھر کی بیماری پر قابو پانے، ویکسین کی تیاری، لائیواسٹاک کی ترقی اور گوشت کی برآمدات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور ترکیہ کے وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یوماکلی کے درمیان ترکیہ میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک سال میں منہ کُھر کی بیماری کی ویکسین تیار کرنے کی سہولت قائم کرنے پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منہ کُھر کی بیماری سے پاک زون کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد پاکستان ترکیہ کو گوشت برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔