Tuesday, 10 November 2026, 09:13:17 pm
 
ایس آئی ایف سی حکام اور ازبک سفیر کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال
November 10, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اعلیٰ حکام نے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر، علی شیرتختائیف (Alisher Tukhtaev) کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں  پاک ۔ ازبک تعاون کے تحت ٹیکسٹائل، خوراک، زراعت، رئیل اسٹیٹ اور خصوصی اقتصادی زونز کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مذاکرات میں اقتصادی تعلقات کے فروغ ، کاروباری اداروں کے مابین باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔