(File Photo)
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سے ترکیہ کے شہر انطالیہ کا تین روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی اکتیسویں کانفرنس آف دی پارٹیز کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کل سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
وہ شفاف اور زیادہ مستحکم معیشت کی جانب منتقلی کے سلسلے میں شمسی توانائی کے تیزی سے فروغ اور قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافے کیلئے پاکستان کے اقدامات، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور بروقت انتباہی نظام مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر کوپ31 کے صدر کی جانب سے بلائے گئے اعلی سطح کے گول میز اجلاس میں بھی شرکت اور ترکیہ کی قیادت سمیت کئی دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔