(File Photo)
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور سترہ
کراچی چوبیس
پشاور چودہ
کوئٹہ نو
گلگت اور مری آٹھ
جبکہ مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہ مولہ اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، لیہہ منفی تین جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔