(File Photo)
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اورموسم سرد رہنے کاامکان ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور مظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انیس
کراچی چھبیس
پشاور سولہ
کوئٹہ نو
گلگت آٹھ
اور مری چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہے گا جبکہ لیہہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جموں میں موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور شوپیاں میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ، لیہہ منفی تین، پلوامہ اور بارہ مولہ سات جبکہ اننت ناگ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔