تیسویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے جنیوا میں شروع ہو رہی ہے۔
تین روزہ کانفرنس کا اہتمام سرمایہ کاری کے فروغ کے اداروں کی عالمی تنظیم نے کیا ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع، جاری معاشی اصلاحات اور غیر ملکی کاروباری اداروں کیلئے خصوصی مراعات کو اجاگر کریں گے۔
قیصر احمد شیخ پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے مختلف ملکوں کے وزراء ، عالمی سرمایہ کاری کے رہنمائوں اور بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔