Tuesday, 10 November 2026, 09:13:13 pm
 
کابینہ کمیٹی کی نیسپاک، حیسکو اور سیپکو کے بورڈز میں اہم تقرریوں کی منظوری
November 10, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان کے چیئرمین اور غیر جانبدار ڈائریکٹر کی تقرری، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے بورڈ میں ایک غیر جانبدار ڈائریکٹر کی تقرری سے متعلق دو نکاتی ایجنڈے پر غور و خوض کے بعد دونوں تجاویز کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ ان بورڈز میں بطور ڈائریکٹر کام کرنے والے ان سرکاری نمائندوں کو مناسب عہدوں پر تعینات کیا جائے جو متعلقہ ڈویژنز کی موثر نمائندگی کیلئے اہل ہونے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ تجربہ اور ادارہ جاتی امور کی سمجھ بوجھ بھی رکھتے ہوں۔