نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق مشاورت جاری رکھنے کیلئے جماعت اسلامی کے وفد سے ایک اور ملاقات کی۔
وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔ ملاقات میں صارفین، بالخصوص کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسلسل مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے عوامی تحفظات دور کیے جانے چاہئیں۔
اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت موجودہ معاشی مشکلات کے دوران عام گھرانوں کو ریلیف اور سہارا فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔