خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مسلسل سہولت فراہم کر رہی ہے ، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور نئی قسم کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں جاز کے چیف ایگزیکٹو عامر ابراہیم نے ایس آئی ایف سی کے سربراہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، خصوصاً ڈیٹا سنٹرز اور مصنوعی ذہانت کے مراکز کی ترقی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، جدت کے فروغ، تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی بدلتی ہوئی ضروریات کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔