Thursday, 24 September 2026, 04:48:40 am
 

مزید خبریں

 
امیر مقام کی زیر قیادت مظفرآباد میں جیوے پاکستان ریلی
September 23, 2026

امور کشمیر کے وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر قیادت آج مظفرآباد میں جیوے پاکستان ریلی نکالی گئی۔

وفاقی وزیر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لیے اعلان کردہ سو روزہ پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے احتجاج کرنے والے حلقوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں کیونکہ سیاسی مسائل مذاکرات اور باہمی مشاورت کے ذریعے ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔