Monday, 06 July 2026, 12:45:39 am
 
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان
July 05, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کیلئے ٹیسٹ سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں سیریز کیلئے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اس ماہ کی پچیس تاریخ سے اگلے ماہ کی چھ تاریخ تک ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جس کے بعد اگلے ماہ کی انیس تاریخ سے تیرہ ستمبر تک انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے سولہ رکنی جبکہ انگلینڈ سیریز کیلئے سترہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔