فائل فوٹو
معروف ڈرامہ نگاراورادبی شخصیت امجداسلام امجدکی تیسری برسی آج منائی گئی۔
امجداسلام امجدچاراگست انیس سوچوالیس کولاہورمیں پیداہوئے۔ انہوں نے ڈرامہ اور شاعری کے شعبوں میں قابل قدرخدمات انجام دیں۔
انہوں نے اپنے ادبی سفرمیں چالیس سے زائدکتب تحریر کیں اورتمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیازسمیت بے شمارایوارڈزحاصل کئے۔
انہوں نے وارث، دہلیز، سمندر، وقت، فشار، رات، دن، ایندھن اورانکارسمیت کئی مشہور ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریزتحریرکیں۔
وہ دوہزارتئیس میں آج کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے تھے۔