صدرآصف علی زرداری آج(پیر کو) لزبن پہنچے جہاں انہوں نے پرنس رحیم الحسینی سے ان کے والد پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر تعزیت کی۔
انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم ایک سچے دوست اورعظیم انسان دوست اور مخیر شخصیت کے انتقال پر افسردہ ہے۔
آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ پرنس رحیم الحسینی کمیونٹی کی خدمت کے نصب العین کیلئے اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے۔