Tuesday, 11 February 2025, 02:19:15 am
 
صدرمملکت اوررجب طیب اردوان کا دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
February 10, 2025

صدر آصف علی زرداری نے ترکیہ میں استنبول کے ہوائی اڈے پر مختصر قیام کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے صدور نے دلی جذبات کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور و دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے اِس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔