وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات میں مصروف دن گزاریں گے۔
وہ دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، دبئی کے وزیراعظم اور حکمران، سری لنکا کے صدر، بوسنیا کی ایوان صدر کی چیئر وومن اور متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں سے بات چیت کریں گے۔