وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی معیشت کی بنیاد گزشتہ سال سے بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
رات دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال جنوری میں مہنگائی کم ہو کر 2.4 فیصد ہو گئی ہے جبکہ پالیسی ریٹ بھی کم ہو کر 12 فیصد ہو گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات سمیت پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال جنوری میں غیر ملکی ترسیلات تین ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کے معاشی منظرنامے میں میکرو اکنامک سطح پر استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔