وزیراعظم شہبازشریف نے لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی کے المناک حادثے میں پاکستانیوں سمیت پینسٹھ افراد کی ہلاکت پرگہرے دکھ کااظہارکیا ہے۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے دفترخارجہ اورلیبیا میں پاکستانی مشن کوجلدازجلدحقائق کا پتہ لگانے اورقوم کوصورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔