Tuesday, 11 February 2025, 11:07:24 am
 
پاکستان، سعودی عرب کا غزہ کے مسئلے پر غور کیلئے او آئی سی اجلاس بلانے پراتفاق
February 10, 2025

پاکستان اور سعودی عرب نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر غور کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان آج(پیر کو) ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ہوا۔

اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سا لمیت و علاقائی یکجہتی اورفلسطین کے نصب العین کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے تقدس اور حرمت کیلئے پاکستان کی مسلسل اور آزمودہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔