Tuesday, 11 February 2025, 10:56:40 am
 
موسمیاتی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت ہے،رومینہ
February 10, 2025

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کے بارے میں وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر مصروف عمل ہے۔

آج(پیر) ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور موافقت کی کوششوں کو بڑھانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پانی، زراعت اور قدرتی آفات سے نمٹنے جیسے اہم شعبوں میں لچک کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنا موافقت کا منصوبہ بنایا ہے۔