Tuesday, 11 February 2025, 11:03:51 am
 
لیبیا کے ساحل کے قریب جہاز الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے،دفترخارجہ
February 10, 2025

لیبیا کے ساحل کے قریب ایک سمندری واقعہ پیش آیا ہے جس میں پاکستانی شہری شامل ہیں۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طرابلس میں ہمارے سفارتخانے نے مطلع کیا ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کولے کر ایک بحری جہاز لیبیا کے شہر شمال مغربی زاویہ کی بندرگاہ MARSA DELA کے قریب الٹ گیا۔

طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے فوری طور پر ایک ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کیا تاکہ مقتولین کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے۔

پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ نے صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے۔