Sunday, 01 November 2026, 04:28:38 pm
 
معروف ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کی برسی منائی گئی
February 10, 2024

معروف ڈرامہ نگار اور ادبی شخصیت امجد اسلام امجد کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

وہ چار اگست انیس سو چوالیس کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے ڈرامہ اور شاعری کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

امجد اسلام امجد نے چالیس سے زائد تصانیف لکھیں۔

ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ان کی بعض مشہور ٹی وی سیریز میں وارث دہلیز سمندر وقت فشار رات دن ایندھن اور انکار شامل ہیں۔

انہوں نے بچوں کے لئے بھی جادو کی چھڑی بہادر شہزادہ اور دال میں کالا سمیت متعدد ڈرامے تحریر کئے۔

امجد اسلام امجد گزشتہ سال آج کے دن لاہور میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔