Tuesday, 10 November 2026, 09:13:11 pm
 
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی مذمت
November 09, 2026

پاکستان نے ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور علاقائی سلامتی کی پروا نہ کرنے کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ حوثی، سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کریں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔