پاکستان نے آج صبح افغان سرحد کی جانب سے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 8 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے ان ڈرونز کو مارگرایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈ سے ملحقہ علاقوں میں، جبکہ 4ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈ کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا مزید ایک اور ثبوت ہے ۔