Tuesday, 03 November 2026, 09:29:16 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنی چھت، اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
November 03, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکیم کے آن لائن پورٹل پر سترہ لاکھ سے زائد افراد رجسٹریشن کرا چکے ہیں، جبکہ دو لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔