(File Photo)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شی تھریڈز پروگرام کے تحت مہارتوں کی تربیت مکمل کرنے کے بعد دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل کی صنعت میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پروگرام کے تحت اب تک گیارہ سو پچاس خواتین تربیت مکمل کرکے ملازمتیں حاصل کر چکی ہیںجبکہ جون تک پچیس سو خواتین کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پروگرام کیلئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ شرکاء کو صنعتی سلائی اور ملبوسات کی تیاری کی نگرانی کیلئے تین ماہ کی تربیت کے دوران ماہانہ پندرہ ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
کورس کامیابی سے مکمل کرنے والی خواتین کو ٹیکسٹائل کی صنعت میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔