Saturday, 07 November 2026, 09:44:57 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا کوٹ ادو میں بلائنڈ ڈولفن ریزورٹ کے افتتاح کا اعلان
November 06, 2026

(File Photo)

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تونسہ بیراج، کوٹ ادو میں ٹی ڈی سی پی بلائنڈ ڈولفن ریزورٹ کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دریائے سندھ کے کنارے ایک سوبیس کنال اراضی پر یہ ماحول دوست تفریح گاہ بین الاقوامی سیاحتی معیارات کومدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے۔

اس تفریح گاہ میں جدید مہمان نوازی، چھت سے خوبصورت نظارے اور طعام کی سہولتوں کے علاوہ جنگلی حیات کے تحفظ کے فروغ کیلئے سیاحوں کوموقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ نایاب انڈس بلائنڈ ڈولفن کا قریب سے نظارہ کر سکیں۔