وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حسن ابدال میں اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت تعمیر کیے گئے ایک مکان کا افتتاح کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ریٹائرڈ حوالدار اعتبار شاہ اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ریٹائرڈ حوالدار اعتبار شاہ نے انہیں بتایا کہ اسکیم کے تحت پندرہ لاکھ روپے کے قرض سے وہ اپنے پلاٹ پر گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور اسکیم کے تحت دو لاکھ پچیس ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔