پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملک کے پہلے الیکٹرک مکینیکل سویپر ٹرک کا افتتاح کیا ہے، جسے لاہور رنگ روڈ کی دھلائی اور صفائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ٹرک کے کام کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ۔ یہ ٹرک مکمل چارج ہونے کے بعد ستر کلومیٹر تک کام کرے گا۔
انہیں بتایا گیا کہ اس جدید ٹرک سے کاربن کا اخراج بالکل نہیں ہوگا، جس سے ماحولیاتی آلودگی اور سڑک پر گرد وغبار اور شور میں کمی آئے گی جبکہ ایندھن اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی نہیں ہوں گے۔