وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو عوامی خدمات، صفائی ستھرائی اور ترقیاتی منصوبوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
آج لاہور میں ایک آن لائن اجلاس کے دوران انہوں نے فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل قابو پانے کی بھی ہدایت کی اور تزئین و آرائش کے منصوبوں پر عملدرآمد میں غفلت برتنے والے افسران کو خبردار کیا۔
اجلاس کو اہم کارکردگی کے اشاریوں کی بنیاد پر ضلع وار کارکردگی رپورٹس پر بریفنگ دی گئی۔