Thursday, 05 November 2026, 09:19:50 pm
 
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہ
November 05, 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ آئندہ سال سات فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اسلام آباد میں کیس کی سماعت کی۔

یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ سال جنوری یا فروری میں انتخابات کرانے کی درخواست پر غور کے بعد کیا گیا، کیونکہ فروری میں موسم کی صورتِ حال بہتر ہو جاتی ہے۔