ایشین کرکٹ کونسل کے انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔
آج عمان میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں پاکستان نے 48.1 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
حمزہ ظہور نے مشکل ترین صورتحال میں شاندار سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔