گیارہویں تھل جیپ ریلی آج کوٹ ادو کے علاقے چھانگا مانگا ٹیلہ سے شروع ہوگی۔
پاکستان اور بیرون ملک سے ڈرائیور اس ریلی میں حصہ لیں گے۔ ریلی کا راستہ مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع سے گزرے گا۔
تماشائیوں اور کھیلوں کے شائقین کی تفریح کیلئے تینوں اضلاع میں ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔