مردوں کا ایشین کرکٹ کونسل انڈر نائنٹینز ایشیا کپ دو ہزار چھبیس کل عمان میں شروع ہوگا۔
ایونٹ کا پہلا میچ ملائیشیا اور سری لنکا کی انڈر نائنٹین ٹیموں کے درمیان العامرات کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان گروپ اے میں نیپال، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے ساتھ شامل ہے۔