Wednesday, 04 November 2026, 09:21:15 am
 
گیارہویں صحرائے تھل جیپ ریلی کل شروع ہو گی
November 04, 2026

گیارہویں صحرائے تھل جیپ ریلی کل شروع ہو گی جس کا شمار جنوبی پنجاب کے بڑے ایڈونچر کھیلوں کے مقابلوں میں ہوتا ہے۔

چار روزہ ایونٹ میں ایک سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی ریسرز مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے صحرائی علاقوں میں مشکل راستوں پر مقابلہ کریں گے۔

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی موٹر سپورٹس کو فروغ دینے کے علاوہ پاکستان کے صحرائی علاقوں کے قدرتی حسن اور سیاحتی امکانات کو بھی اجاگر کرے گی۔