Thursday, 05 November 2026, 09:19:14 pm
 
مردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیا
November 05, 2026

عمان میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل کے انیس سال سے کم عمر مردوں کے ایشیا کپ دوہزار چھبیس کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ملائیشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم مسقط میں کھیلے جا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان، نیپال، متحدہ عرب امارات اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ کل متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔